کیچ: مزید ایک شخص جبری لاپتہ، ایک بازیاب

77

بلوچستان میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جہاں ایک اور شخص کی جبری گمشدگی کا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فورسز نے سہیل ولد حاجی واحد بخش، سکنہ ڈنڈار سول دشت، کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر دیا۔

لواحقین نے ان کی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سہیل کو دیگر جبری لاپتہ افراد کی طرح جعلی مقابلے میں قتل یا جھوٹے مقدمات میں ملوث کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں بلوچستان میں کئی لاپتہ افراد کو جعلی مقابلوں میں قتل کیا گیا ہے، جس کے باعث متاثرہ خاندان شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔

دریں اثنا، تربت کے علاقے تجابان سے جبری لاپتہ کیے گئے دولت ولد بدر بازیاب ہو گئے ہیں۔