آواران: مسلح حملے میں ایک شخص ہلاک

119

بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے مالار دمب میں مسلح افراد کے حملے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت یونس رسول بخش کے نام سے ہوئی ہے۔

واقعہ اتوار کو آواران کے علاقے مالار دمب میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے یونس پر حملہ کیا اور حملے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جبکہ یونس موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

تاحال کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔