کیچ: تعمیراتی کمپنی کی حفاظت پر معمور لیویز اہلکاروں پر حملہ، اسلحہ ضبط

201

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ سلو میں تعمیراتی کمپنی کی حفاظت پر تعینات لیویز اہلکاروں پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے اہلکاروں کو اسلحہ سے محروم کر دیا تاہم اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واقعہ ہفتے کے روز اس وقت پیش آیا جب لیویز فورس کے اہلکار بلیدہ سلو میں ایک زیر تعمیر منصوبے کی سیکیورٹی پر تعینات تھے۔نامعلوم مسلح افراد نے اہلکاروں کو نشانہ بنایا، انہیں گھیرے میں لے کر ان کا سرکاری اسلحہ چھین لیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔ بلوچستان میں اس سے قبل بھی اس نوعیت کے حملے ہوتے رہے ہیں۔

کل رات بلوچستان کے ضلع خضدار کے تحصیل نال میں سی پیک روڈ پر قائم صمند لیویز چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کرکے وہاں موجود چار اہلکاروں کو قتل کردیا۔