خضدار: ٹی ٹی پی کا لیویز چیک پوسٹ پر حملہ، چار اہلکار ہلاک

145

مسلح افراد نے لیویز چیک پوسٹ کو نال کے قریب نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار کے تحصیل نال میں سی پیک روڈ پر قائم صمند لیویز چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کرکے وہاں موجود اہلکاروں کو قتل کردیا۔

خضدار انتظامیہ کے مطابق حملے میں چار اہلکار ہلاک ہوئے ہیں جن میں کا مقبول، خدا بخش، اعجاز احمد، محمد علی نامی اہلکار شامل ہیں۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر اہلکاروں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے، تاہم واقعہ کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیئے ہیں۔

تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ  داری  قبول کرلی ہے۔