بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے مشکے سے پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر دیا ہے۔
لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت شاہنواز ولد برفی کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق فورسز نے آج شاہنواز کو ان کے والد اور دیگر افراد سمیت کیمپ میں طلب کیا تھا۔ بعد ازاں دیگر تمام افراد کو چھوڑ دیا گیا، تاہم شاہنواز کو حراست میں لے لیا گیا، جس کے بعد سے ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔