تربت: ایف سی کے تربیتی مرکز پر حملہ

429

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں واقع ایف سی کے تربیتی مرکز پر جمعہ کی شام کو نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔

حملہ آبسر بلوچی بازار میں ہوا ہے جہاں مسلح افراد نے شدید فائرنگ کے ساتھ ساتھ کئی راکٹ بھی فائر کیے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق حملے کے بعد مسلح افراد نے علاقے میں سرویلنس کیمروں کو بھی نشانہ بنایا اور انہیں تباہ کر دیا۔ اس دوران ایف سی اہلکاروں کی جانب سے جوابی فائرنگ بھی کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے اور نہ ہی کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔