بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کیئے بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے آج دوپہر 2 بجے کے وقت، کیچ، دشت کے علاقہ چوٹ بازار میں سی پیک روڈ پر جاسوسی مقاصد کے لیے نصب زونگ موبائل ٹاور کو فائرنگ کا نشانہ بنانے کے بعد اس کی مشینری کو نذر آتش کرکے نقصان پہنچایا۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان میں قابض پاکستانی ریاست کے مواصلاتی ذرائع، استحصالی اقتصادی منصوبے اور فوج ہمارے سرمچاروں کے نشانے پر ہیں۔