تربت: مسلح افراد کا پولیس اسٹیشن پر قبضہ، اسلحہ ضبط، عمارت کو آگ لگا دی

378

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے جوسک میں مسلح افراد نے پولیس اسٹیشن پر حملہ کر کے اس پر قبضہ کر لیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق حملہ آور پولیس اہلکاروں کو غیر مسلح کرنے کے بعد انہوں نے پولیس اسٹیشن کو آگ لگا دی گئی۔

یہ واقعہ پانچ بجے کے قریب پیش آیا جب مسلح افراد ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت پولیس اسٹیشن میں داخل ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھیننے کے بعد تھانے کو مکمل طور پر نذرِ آتش کر دیا۔

تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حملہ کس کی جانب سے کیا گیا ہے، اور نہ ہی کسی تنظیم نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

ضلعی انتظامیہ یا پولیس کی جانب سے تاحال واقعے کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔