گوادر، تربت : چار افراد جبری لاپتہ

219

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا ، گوادر اور تربت سے مزید چار افراد پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہوئے ۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے پاکستانی فورسز نے شعيب ولد رفيق اور حفيظ ولد موسیٰ کو ٹی ٹی سی کالونی سے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔

وہاں تربت سے اطلاع ہے کہ زرین جاوید اور عمر اقبال نامی دو نوجوانوں کو کل شام کے وقت تربت دشتی بازار میں سفید سرف گاڑی میں سوار نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کرکے لاپتہ کردیا ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق دونوں بچوں کو اُس وقت اغوا کیا گیا جب وہ دشتی بازار میں کسی موبائل کی دکان میں موجود تھے۔

فیملی کے مطابق دونوں بچوں کی اغوا اور اُن کی گمشدگی کی اطلاع تربت پولیس کو دی گئی، بعد میں پولیس نے بچوں کے زیر استعمال موٹرسائیکل کو دشتی بازار سے برآمد کیا مگر اغوا کاروں کا سراغ لگانے میں اب تک پولیس ناکام ہے۔