بلوچستان کے ضلع قلات اور سبی سے چھ افراد کو پاکستانی فورسز نے جبری طور پر لاپتہ کردیا۔
قلات کے علاقے گراپ میں پاکستانی فورسز نے علاقے فوجی آپریشن کے دوران پانچ افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
مذکورہ افراد میں سے تین کی شناخت جمالدین، عطاء اللہ اور لطیف کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ دیگر دو کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
دریں اثناء سبی سے پاکستانی فورسز نے صادق خان ولد عبدالستار خجک کو جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کو فورسز اہلکاروں نے چار روز قبل ان کے دکان سے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا جس کے بعد ان کے حوالے سے کسی قسم کی اطلاعات موصول نہیں ہوسکی ہے۔
بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے واقعات روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ہورہے ہیں جبکہ لاپتہ افراد کی مسخ شدہ لاشوں کے ملنے کے واقعات سمیت متاثرہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ اور جعلی مقابلوں میں قتل کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔