کیچ ،دشت ہورشولیگ کے رہائشی طاہر ولد اللہ بخش کے لواحقین نے کہا ہے کہ طاہر گزشتہ پیر کے روز سے گْوادر سے لاپتہ ہیں۔ نوجوان کے پاس ایک گاڑی تھی جس پر وہ تیل کا کاروبار کرتا تھا۔
خاندانی ذرائع نے کہا ہے کہ پیرکے روز طاہر اللہ بخش گوادر میں تھے جنہوں نے گاڑی کو مرمت کیلئے گیراج لے گئے تھے جس کے بعد سے غائب ہیں۔
خاندان نے کہا ہے کہ ہم نے جب پوچھ گچھ کی تو کوسٹ گارڈ نے اعتراف کیا کہ طاہر انکے تحویل میں ہے اور انکو کو رہا کرینگے لیکن دوسری مرتبہ رابطہ کرنے پر وہ مکر گئے۔
انہوں نے اپیل کی ہے کہ طاہر کاروباری نوجوان ہیں جنہیں کسی قسم کی سیاسی لین دین سے تعلق نہیں اس لئے انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔