سوراب اور خضدار کے بعض علاقے حساس قرار، فوجی آپریشن جاری

187

بلوچستان کے اضلاع سوراب اور خضدار کے تحصیل زھری کے متعدد علاقے آج شام چار بجے سے حساس قرار دیے گئے ہیں جبکہ علاقے میں بڑے پیمانے پر آپریشن کی جارہی ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان علاقوں کا رخ نہ کریں اور غیر ضروری طور پر پہاڑی یا متاثرہ علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔

اسسٹنٹ کمشنر زھری کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق انجیرہ، نجیرہ، ارچینو، گرماپ، گزان، بلبل اور ان سے ملحقہ علاقوں میں ممکنہ خطرات کے پیشِ نظر حفاظتی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ان علاقوں میں اس وقت فوجی آپریشن جاری ہے۔ پاکستانی فورسز کی چالیس سے زائد گاڑیاں کارروائی میں مصروف ہیں۔ جبکہ بڑی تعداد میں اہلکار علاقے میں تعینات کیے گئے ہیں۔