ڈیرہ بگٹی: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں باپ بیٹا لاپتہ

86

ڈیرہ بگٹی سے آمد اطلاع کے مطابق پاکستانی فورسز نے ڈیرہ بگٹی میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر داد محمد بگٹی اور ان کے بیٹے رہزن بگٹی کو حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔

لواحقین نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں فوری طور پر منظر عام پر لایا جائے ۔

واضح رہےکہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا یہ سلسلہ دو دہائیوں سے جاری ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈیرہ بگٹی سے جبری گمشدگی کا یہ تیسرا واقعہ ہے جو رپورٹ ہوا ہے ۔

جبکہ رواں سال روزانہ کی بنیاد پر مختلف علاقوں سے جبری گمشدگیوں کے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔