پنجگور میں بی ایل اے کا حملہ، تیرہ اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات

590

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں مسلح تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کے پاکستانی فورسز کے قافلے پر حملے کے نتیجے میں کم از کم تیرہ اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

یہ واقعہ گزشتہ شب پنجگور کے علاقے بونستان، مجبور آباد کے قریب اس وقت پیش آیا جب بی ایل اے کی جانب سے ناکہ بندی جاری تھی۔

مقامی ذرائع کے مطابق بی ایل اے کے سرمچاروں نے قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا، جس میں تین فوجی گاڑیاں نشانہ بنیں، جبکہ ایک گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔

ذرائع کے مطابق حملے میں پاکستانی فورسز کو بڑی تعداد میں جانی نقصاناٹ اٹھانے پڑے ہیں تاہم حکومتی سطح پر تاحال اس واقعے کی تصدیق یا کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

بی ایل اے کی جانب سے آج صبح ایک مختصر بیان جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے 39 مختلف مقامات پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ یہ حملے تاحال جاری ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ان کارروائیوں میں تھانوں پر قبضہ، اہم شاہراہوں کی ناکہ بندی، مخبروں کی گرفتاری، قابض پاکستانی فورسز پر حملے، اور معدنیات کی لوٹ مار میں مصروف قافلوں پر حملے شامل ہیں۔