پاکستانی فورسز کی جانب سے بلوچستان کے ضلع بولان کے مختلف علاقوں سانگان، جالڑی اور گردونواح میں آپریشن جاری ہے جبکہ اس دوران زمینی فورسز کو فضائی کمک بھی حاصل ہے۔
فورسز کی جانب سے بھاری نفری ان علاقوں میں پیش قدمی کررہی ہے۔
پاکستانی فورسز کی جانب سے بولان آپریشن میں تاحال آزادی پسندوں کو کسی قسم کے نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں، تاہم رواں ہفتے منگل کے روز بلوچ لبریشن آرمی کی جانب سے مچھ کے قریب پاکستانی فورسز کے ایک قافلے کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا۔
دو روز قبل بلوچ لبریشن آرمی کی جانب سے بولان کے علاقے مچھ میں آپریشن کی غرض سے جانے والے فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا جس میں ایک افسر سمیت 12 اہلکار ہلاک کیے گئے تنظیم نے اس حملے کی ویڈیو فوٹیج بھی جاری کی ہے۔
پاکستانی حکام نے بولان حملے میں ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے تاہم آپریشن کے حوالے سے تاحال سرکاری مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔