پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے آج بولان کے علاقے مچھ میں پاکستانی فورسز پر ہونے والے بم حملے کی تصدیق کردی۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی ایس آر نے پریس رلیز میں کہا ہے کہ 6 مئی 2025 کو بلوچ لبریشن آرمی نے ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں فورسز کی گاڑی کو دیسی ساختہ بم (IED) سے نشانہ بنایا۔
فورسز حکام کے مطابق اس حملے کے نتیجے کراچی سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ صوبیدار عمر فاروق، ضلع کرک کے رہائشی 28 سالہ نائیک آصف خان، 22 سالہ سپاہی محمد عاصم، ضلع اورکزئی سے 28 سالہ نائیک مشکور علی، لکی مروت کے رہائشی 26 سالہ سپاہی طارق نواز، ضلع باغ سے 28 سالہ سپاہی واجد احمد فیض، کوہاٹ کے رہائشی 28 سالہ سپاہی محمد کاشف خان ہلاک ہوئے ہیں۔
حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔