جبری گمشدگیوں کے خلاف طلباء کی جانب سے تربت یونیورسٹی میں پرامن واک کا انعقاد کیا گیا۔
بلوچ اسٹوڈنٹس الائنس کی جانب سے بی ایس ایف کے چیئرمین جاوید بلوچ اور شال زون کے جنرل سیکریٹری گہرام اسحاق کی جبری گمشدگی کے خلاف اور بحفاظت بازیابی کے لیے آج تربت یونیورسٹی میں پرامن واک کا انعقاد کیا گیا۔
اس احتجاجی واک میں طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کرکے انکی بازیابی کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ جاوید بلوچ جامعہ کراچی کے گریجویٹ ہیں جن کا تعلق آواران سے ہے جوکہ 23 اپریل کی رات کو اپنے کراچی کے رہائشگاہ سے جبری اغواء کیئے گئے جوکہ تاحال لاپتہ ہیں۔
طلباء تنظیموں کی جانب سے جاوید بلوچ سمیت دیگر جبری لاپتہ طلباء کی بازیابی کے لئے بلوچ اسٹوڈنٹس الائنس کے تحت احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے جس کے تحت گذشتہ روز کراچی یونیورسٹی میں بھی احتجاجی ریلی نکالی گئی۔