تمپ: جبری لاپتہ شخص بازیابی کے بعد قتل

97

ضلع کیچ کے علاقے تمپ کلاھو میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان احسان ولد شوکت جاں بحق ہوگئے۔

واقعہ آج صبح ساڑھے گیارہ بجے اُس وقت پیش آیا جب وہ اپنے اسٹور پر موجود تھے۔

مقامی ذرائع کے مطابق مقتول ماضی میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ ہو چکے تھے اور بعد ازاں بازیاب ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی جبری لاپتہ افراد بازیابی کے بعد قتل کیے جا چکے ہیں۔ بلوچ قوم دوست حلقوں کا کہنا ہے کہ جبری گمشدگی کے شکار افراد کی بازیابی کے بعد ریاستی ادارے انہیں مقامی سرکاری حمایت یافتہ گروپوں کے ہاتھوں قتل کرواتے ہیں۔