قلات: پل دھماکے سے تباہ

354

بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگچر رحیم آباد کے قریب کراچی کوئٹہ شاہراہ پر ایک زور دار دھماکہ ہوا ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق دھماکہ بروز جمعہ پل پر ہوا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی

لیویز حکام نے تصدیق کی ہے کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے سے پل کو نقصان پہنچا ہے۔

لیویز فورس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے فوری طور پر جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔