بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یکم مئی کو سرمچاروں نے آواران، مالار میں سڑک کی تعمیراتی کمپنی کی حفاظت پر مامور پاکستانی فورسز کے اہلکاروں کو اس وقت بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جب وہ سڑک کے کام کی نگرانی کے لیے ڈیوٹی پر تعینات تھے۔ حملے کے نتیجے میں دشمن فورسز کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان بھر میں کالونائزر اپنے فورسز کی نقل و حرکت کو آسان اور وسائل کی لوٹ کھسوٹ کو تیز کرنے کی غرض سے ترقی کے نام پر سڑکیں بنا رہی ہے جس کی واضح مثال پاک چین استحصالی سڑک ہے جس کی تعمیر کے دوران بہت سے لوگوں کو جبری لاپتہ کر دیا گیا اور بستیوں کو ہجرت پر مجبور کر دیا گیااس پالیسی کے تحت قابض پاکستانی فوج نے سینکڑوں بستیوں کو نقل مکانی پر مجبور کر دیا ہے، جسے روکنے کے لیے سرمچار بڑی محنت سے لڑرہے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ ہوشاپ تا آواران پاکستان چین اقتصادی سڑک بھی اسی استحصالی پالیسی کا حصہ ہے جس کے خلاف سرمچار پوری قوت سے لڑ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان چائنا ایم 8 سڑک بنانے والی کمپنی اور قابض فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں اور بلوچستان کی آزادی تک قابض ریاست کے افواج اور اقتصادی مفادات پر حملے جاری رکھیں گے۔