پنجگور: دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں، سرکاری حمایت یافتہ گروہ کے ٹھکانے پر حملہ

277

گزشتہ شب دو بجے کے قریب پنجگور کے علاقے خدابادان میں زور دار دھماکوں اور شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئی۔

مقامی ذرائع کے مطابق یہ حملہ سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ کے سرغنہ فرحان کے ٹھکانے پر کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے دوران علاقے میں متعدد دھماکوں کے بعد فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔

ذرائع کے مطابق اس حملے میں جانی نقصانات کی اطلاعات ہیں تاہم سرکاری حکام کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔