بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے ایک شخص کی لاش ویرانے سے برآمد ہوئی ہے۔
مقتول کی شناخت حسن جان ولد یار محمد سکنہ سریکوران پنجگور کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق حسن جان جو لیویز کا ملازم ہے انہیں 29 اپریل کو پنجگور کے علاقے چتکان بازار سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لیا تھا، جس کے بعد وہ لاپتہ ہو گئے تھے۔ بعد ازاں ان کی لاش ایک ویران مقام پر پھینکی ہوئی ملی۔
بلوچستان میں ماورائے عدالت قتل کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں۔ ماضی میں بھی ہزاروں افراد دورانِ حراست لاپتہ ہونے کے بعد قتل کیے جا چکے ہیں۔ ان واقعات کے خلاف بلوچ قوم پرست جماعتیں اور انسانی حقوق کے کارکنان گزشتہ دو دہائیوں سے احتجاج کر رہے ہیں۔