تمپ: مسلح حملے میں سرکاری حمایت یافتہ شخص ہلاک

299

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں مسلح افراد کے حملے میں سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ سے تعلق رکھنے والا شخص ہلاک ہوگیا۔

گذشتہ شب تمپ کے علاقے ملک آباد میں مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ (ڈیتھ اسکواڈ) کے رکن سعید عابد کے بھائی زبیر عابد کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

ذرائع کے مطابق مسلح افراد موٹر سائیکل اور دیگر سامان بھی قبضے میں لے کر اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

بلوچستان بھر میں پاکستانی حمایت یافتہ مسلح جتھے متحرک ہیں جنہیں حرف عام میں ڈیتھ اسکواڈز کے نام سے جانا جاتا ہے۔

سیاسی و سماجی حلقوں کے مطابق مذکورہ گروہ لوگوں کو لاپتہ اور قتل کرنے کے علاوہ دیگر سماجی برائیوں میں ملوث ہیں۔