فیکٹ چیک: مجید برگیڈ کے ماسٹر مائند قرار دیئے گئے نوجوان کو نوشکی حملے سے قبل ہی جبری لاپتہ کیا گیا تھا

389

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بی ایل اے کے رکن کی گرفتاری سے متعلق جاری کردہ بیان پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

29 اپریل کو جاری کردہ ایک بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا کہ سیکیورٹی فورسز نے 16 مارچ کو فرید ولد اعظم کو گرفتار کیا، جسے بلوچستان کے ضلع نوشکی میں ہونے والے فدائی حملے کا ماسٹر مائنڈ قرار دیا گیا۔

تاہم، فرید کے اہلِ خانہ اور دستیاب سفری دستاویزات اس سرکاری مؤقف سے مختلف کہانی بیان کرتے ہیں۔

اہلِ خانہ کے مطابق فرید کئی برسوں سے متحدہ عرب امارات میں بطور ٹرک ڈرائیور مقیم تھا۔ اس کا اقامہ 9 مارچ 2025 تک مؤثر تھا، اور وہ 11 فروری کو واپسی کی ٹکٹ پر پاکستان پہنچا۔

اہلِ خانہ کے بقول، فرید 16 فروری کو کوئٹہ ایئرپورٹ پر پہنچنے کے بعد سے لاپتہ ہے۔فرید کے خاندان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں فوری طور پر بتایا جائے کہ وہ کہاں ہے، اور اگر اس پر کسی قسم کا الزام ہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے۔