بلیدہ میں ڈیتھ اسکواڈ کے سرغنہ کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بلوچ لبریشن آرمی

154

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے کیچ کے علاقے بلیدہ میں ایک حملے کے دوران قابض پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کی تشکیل کردہ نام نہاد ڈیتھ اسکواڈ کے سرغنہ ناصر کریم کو ہلاک کردیا ہے۔

ترجمان نے کہاکہ سوموار کی شام مغرب کے وقت، الندور میں بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے ایک مسلح حملے میں ناصر کریم ولد عبدالکریم کو اُس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایک گاڑی میں موجود تھا۔ حملے کے نتیجے میں ناصر کریم موقع پر ہی ہلاک، جبکہ اس کا ایک ساتھی زبیر شدید زخمی ہوا۔

انہوں نے کہاکہ ناصر کریم، ظہور بلیدی کی سرپرستی میں قائم نام نہاد ڈیتھ اسکواڈز کی قیادت کر رہا تھا۔ یہ گروہ راستوں پر ناکہ بندی، مسلح گشت، گھروں پر چھاپے، نوجوانوں کی جبری گمشدگی اور ٹارگٹ کلنگ جیسے جرائم میں قابض فوج کو براہِ راست معاونت فراہم کرتا رہا ہے۔ ان کارروائیوں کے بدلے میں قابض فوج نے اس گروہ کو بھتہ خوری، ڈکیتی، اور منشیات کے کاروبار کی کھلی چھوٹ دے رکھی تھی۔

مزید کہاکہ بلوچ کش کارروائیوں میں ملوث ہونے کے سبب ناصر کریم بلوچ لبریشن آرمی کی ہٹ لسٹ پر تھا، جسے سرمچاروں نے ہلاک کرکے اس کے منطقی انجام تک پہنچا دیا۔ اس نیٹ ورک سے وابستہ تمام افراد کی نشاندہی کی جا چکی ہے، جنہیں ان کے سرغنہ کی طرح جلد انجام تک پہنچایا جائے گا۔

بیان کے آخر میں کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض فوج کے ان شراکت داروں پر ہمارے حملے مزید شدت کے ساتھ جاری رہیں گے، جو بلوچ عوام پر مظالم میں ملوث ہیں۔