گذشتہ شب تربت کے علاقے ڈنک میں ایف سی قافلے پر ہونے والے حملے کے بعد، دوطرفہ لڑائی میں جانبحق ہونے والے تینوں کی شناخت ہوگئی ہے۔
جانبحق ہونے والے افراد میں نبیل احمد ولد رسول بخش ھوت، زکا اللہ سنگھور ولد علی سنگھور، اور فیروز عرف ساربان ولد اللہ بخش شامل ہیں۔
نبیل احمد اور زکا اللہ سنگھور دونوں گوگدان کے رہائشی ہیں، جبکہ فیروز کا تعلق آپسر ڈاکی بازار سے ہے۔
تینوں افراد کی میتیں تاحال ایف سی کے قبضے میں ہیں اور انہیں لواحقین کے حوالے نہیں کیا جا رہا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ افراد دو دن پہلے ایف سی کے قافلے پر گھات لگا کر شدید حملے کے بعد جانبحق ہوئے ہیں، جس میں فورسز کے درجنوں اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئیں۔