بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز پر حملہ کرتے ہوئے دو اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔
ذرائع کے مطابق حملہ آج دوپہر تقریباً ایک بجے پنجگور کے علاقے چتکان میں اُس وقت پیش آیا جب سیکیورٹی اہلکار سامان لینے کے لیے علاقے میں موجود تھے۔ مسلح افراد نے اہلکاروں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔
واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کر لیا، چیکنگ کا عمل سخت کر دیا گیا ہے اور نقل و حرکت میں واضح اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
ماضی میں اس نوعیت کے حملوں کی ذمہ داری بلوچ مسلح تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں، تاہم اس واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی گروہ یا تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔