بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے ایک بیان میان کہا ہے کہ سرمچاروں نے 27 اپریل کو سبی شہر میں سبی لئیو اسٹاک ڈپٹی ڈائریکٹر کے آفس کے قریب پاکستانی فورسز کو بم حملے میں نشانہ بنایا اور اسی رات کچھی کے تحصیل ڈھاڈر میں ڈی ایس پی کے ٹھکانے کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔
ترجمان کے مطابق ان حملوں کے نتیجے میں دشمن کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
بی آر جی ترجمان نے کہا ہے کہ ہم پولیس کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ قابض پاکستانی فوج کے ہمراہ داری سے گریز کریں۔
انہوں نے مزید کہا ہماری تنظیم ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے، ہماری اس طرح کے حملے بلوچستان کی ازادی تک جاری رہیں گے۔