پسنی میں بم دھماکہ، دو افراد ہلاک، ایک زخمی

209

پسنی شہر میں شام کو تقریباً 7 بجے مسکان چوک قبرستان کے قریب ایک گاڑی کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ انتہائی شدید نوعیت کا تھا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔

ہلاک ہونے والوں کی شناخت سلمان ولد منیر احمد ساکن وارڈ نمبر 1 ببّر شور پسنی اور محمد نواز ولد محمد اعظم ساکن حکیم والا نزد چورنگی جوہرآباد خوشاب، پنجاب کے طور پر کی گئی ہے۔

زخمی کی شناخت شاہ نظار ولد حلیم ساکن وارڈ نمبر 7 پسنی کے طور پر ہوئی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دی۔

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ناہی حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔