سبی میں کریکر دھماکہ

144

سبی میں لائیو اسٹاک ڈپٹی ڈائریکٹر آفس کے قریب کریکر دھماکہ ہوا ہے۔

یہ دھماکہ اتوار کی شام کو ہوا، جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

دھماکے میں کسی قسم کے جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے۔

حملے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہو سکے ہیں، اور نہ ہی کسی نے اب تک اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔