کیچ: دو کمسن لڑکے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

97

25 اپریل 2025 کو رات تین بجے کے قریب بلوچستان کے علاقے تمپ بوستان میں پاکستانی فورسز نے چھاپہ مارکر دو کمسن لڑکوں کو جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

لاپتہ ہونے کم عمر لڑکوں کی شناخت شمیم ولد غفار عمر 10 سال اور عارف ولد رسول بخش عمر 15 سال، کے ناموں سے ہوئی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے اہل خانہ کو چھاپے کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا اور شدید دھمکیاں دیتے ہوئے بچوں کو اپنے ساتھ لےکر گئے۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ انہیں سختی سے خاموش رہنے اور کسی سے رابطہ نہ کرنے کی ہدایات دی گئیں، بصورت دیگر سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دی گئی۔

لواحقین نے مطالبہ کیا ہے کہ مغوی بچوں کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں اس طرح کے واقعات کوئی نئی بات نہیں، اس سے قبل بھی متعدد بچے بزرگ پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہوچکے ہیں انہی جبری گمشدگیوں کے خلاف بلوچ ایک دہائی سے زائد عرصے سے سراپا احتجاج ہیں۔

بلوچ سماجی و سیاسی حلقے ان جبری گمشدگیوں کے خلاف نہ صرف بلوچستان میں بلکہ اسلام آباد اور دیگر شہروں میں بھی مسلسل احتجاج کرتے آ رہے ہیں۔