بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے ڈھاڈر میں واقع پولیس لائن کو نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا ہے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب پولیس لائن پر ہینڈ گرنیڈ پھینکا اور موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم دھماکے کے نتیجے میں پولیس لائن میں کھڑا واٹر ٹینکر جزوی طور پر متاثر ہوا ہے۔
تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ناہی حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔