مچھ اور مستونگ میں فوجی آپریشن، ہیلی کاپٹروں و ڈرونز کی پروازیں

138

بلوچستان کے علاقے مچھ اور مستونگ میں پاکستان فوج آپریشن کررہی ہے، علاقوں میں گن شپ و دیگر ہیلی کاپٹروں کی آمد و رفت جاری ہے جبکہ ڈرون طیاروں کی بھی پروازیں دیکھنے میں آئی ہیں۔

بولان کے علاقے مچھ میں گیشتری و گردنواح میں آج تیسرے روز فوجی آپریشن جاری ہے۔ پاکستانی فورسز کی بھاری نفری علاقے میں نقل و حرکت میں مصروف ہے جبکہ مختلف مقامات پر ناکہ بندی کرکے آمد و رفت کیلئے بند کردیا گیا۔

دریں اثناء مستونگ کے علاقے اسپلنجی، کے مختلف علاقوں گونڈین،، سردار کمب، کنڈ، روشی سمیت گردنواح کے علاقوں میں بھی فوجی آپریشن کی جارہی ہے۔ آپریشن میں گن شپ ہیلی کاپٹر اور ڈرون طیارے حصہ لے رہے ہیں۔

آپریشن میں تاحال کسی قسم کی گرفتاری یا جانی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوسکی ہے جبکہ حکام نے بھی اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔