تربت: پاکستانی فورسز کے قافلے پر بم حملہ، ہلاکتوں کی اطلاعات

425

تربت کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں آج پاکستانی فورسز کی گاڑی کو بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب پاکستانی فورسز کا قافلہ گزر رہا تھا۔ دھماکہ انتہائی زور دار تھا، جس کی آواز دور دور تک سنی گئی، جبکہ واقعہ میں متعدد فورسز اہلکاروں کے ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔

‎دھماکے کے فوراً بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ حملہ ممکنہ طور پر ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا، تاہم سرکاری حکام کی جانب سے واقعہ کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

تاحال کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، تاہم بلوچستان میں ماضی میں بھی پاکستانی فورسز کو بلوچ آزادی پسندوں کی جانب سے نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، آج ہی بلوچ لبریشن آرمی نے کوئٹہ کے علاقے مارگٹ میں ایک بم حملے میں پاکستانی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں دس اہلکار ہلاک ہوئے ہیں جبکہ گذشتہ روز زامران میں بھی پاکستانی فورسز کی گاڑی دھماکے کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کی تھی۔

کوئٹہ مارگٹ حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کرتے ہوئے حملے کی ویڈیو بھی جاری کردی ہے۔