کیچ: پاکستانی فورسز پر آئی ای ڈی اور مسلح حملے

259

کیچ میں دو مختلف واقعات میں پاکستانی فورسز کو بم دھماکوں اور مسلح حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ حملوں میں پاکستانی فورسز کو نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

زامران کے علاقے تگران میں وکائی کے مقام پر نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کے راستے پر بارودی سرنگ بچھائی تھی جس کی زد میں پاکستانی فورسز کی ٹرک گاڑی آئی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق میں پاکستانی فورسز کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے تاہم حکام نے اس حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

دریں اثناء کولواہ کے علاقے رودکان میں گذشتہ شب مسلح افراد کی بڑی تعداد نے پاکستانی فورسز کے کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا۔

حملے میں فورسز کو جانی و مالی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں۔