خاران شہر کے بائی پاس پر شامیر واٹر سپلائی کے قریب نامعلوم افراد نے ایک نانبائی پر دستی بم سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔
زخمی ہونے والوں کی شناخت منظور احمد اور زاہد سیاہ پاد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دونوں زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق حملہ اچانک ہوا، جس کے بعد حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا۔
تاحال کسی نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔