خاران حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

160

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے 21 اپریل کی شام آٹھ بجے کے قریب خاران شہر میں گْواش روڈ پر قائم قابض پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس حملے میں سرمچاروں نے پہلے چیک پوسٹ کے مورچے کے سامنے کھڑے ایف سی اہلکار کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا اور اس کے بعد حکمت عملی کے تحت فائر روک دی، جب دشمن اہلکار اپنے ہلاک ساتھی کی لاش کو اٹھانے کے لئے جمع ہوئے تو سرمچاروں نے خود کار ہتھیاروں سے انھیں نشانہ بنایا جس سے دشمن فورسز کو مزید جانی اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان نے کہا کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی آزادی تک قابض افواج اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بناتی رہے گی۔