کیچ: ناکہ بندی جاری، لیویز تھانے پر قبضہ، اسلحہ ضبط

1

بلوچستان کے ضلع کیچ میں ہوشاپ اور تربت کے درمیانی علاقے میں مسلح افراد کی جانب سے ناکہ بندی کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق آج درجنوں مسلح افراد نے شاہراہ پر ناکہ بندی کر کے گاڑیوں کی چیکنگ شروع کردی، جبکہ کارروائی کرتے ہوئے ہوشاپ لیویز تھانے پر قبضہ جما لیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے ہوشاپ لیویز تھانے پر قبضہ کرکے وہاں موجود سرکاری اسلحہ بھی ضبط کر لیا ہے۔

دوسری خانب بیلہ کے نواحی علاقے میں واقع شیشہ ہوٹل کے قریب سیکیورٹی خطرات کے باعث روڈ بند کر دی گئی ہے۔

حکام نے عوام کو متنبہ کیا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر متبادل راستوں کا استعمال کریں اور سرکاری ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں حالیہ مہینوں کے دوران اس نوعیت کی کارروائیوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ان جیسے حملوں کی ذمہ داری بلوچ علیحدگی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں،ابھی تک کسی گروہ نے اس کارروائی کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔