دشت: پاکستانی فورسز پر دھماکا

478
file photo

بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز کو بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

آج دشت کے علاقے درچکو میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے پیدل اہلکاروں کو اس وقت دھماکے میں نشانہ بنایا جب وہ راستے کی کلئرینس میں مصروف تھے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق دھماکے میں کم از کم ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں تاہم حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہے۔