بلوچستان کے ضلع پنجگور سے کل لاپتہ ہونے والے مزید افراد کی شناخت ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی فورسز نے کل پنجگور کے علاقے پروم میں آپریشن کا آغاز کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی لیا اور خواتین و بچوں و سمیت متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے۔
کل لاپتہ ہونے والوں میں سے مزید دو افراد کی شناخت ہوگئی، جن مین سمیر ولد ابراہیم سکنہ تربت اور نظام ولد حاجی عیسی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق سمیر تربت کے رہائشی ہیں اور اس وقت پروم میں اپنے رشتہ داروں سے ملنے آیا ہوا تھا کہ انہیں اپنے ایک اور رشتہ دار سیف اللہ ولد دلمراد کے ہمراہ دوران آپریشن حراست میں لیا گیا۔
خیال رہے کہ کل سے پروم میں آپریشن جاری ہے دوران آپریشن پاکستانی فورسز نے متعدد افراد کو حراست میں لیا ابتک آٹھ افراد کی شناخت ممکن ہوسکی۔
پروم میں آپریشن اور لوگوں کی جبری گمشدگی کے خلاف اہل علاقہ کی جانب سے آج ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا، جو پروم جائین سے شروع ہوکر ایف سی کیمپ کے سامنے دھرنے کی شکل اختیار کرگیا ہے۔
آخری اطلاعات کے مطابق اس وقت بڑی تعداد میں لوگ جن میں خواتین و بچوں کی کثیر تعداد شامل ہے ایف سی کیمپ کے سامنے دھرنا دے کر بیٹھے ہوئے ہیں۔