پسنی :جبری لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد

236

پسنی سے ایک کم عمر نوجوان کی لاش ملی ہے۔

بلوچستان کے ضلع گوادر کے تحصیل پسنی سے اطلاعات کے مطابق انتظامیہ کو ایک کم عمر نوجوان کی لاش ملی ہے، جسے قتل کرنے کے بعد لاش پھینکی گئی ہے۔

انتظامیہ نے لاش تحویل میں لیکر اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں لاش کی شناخت پسنی کے رہائشی نظام ولد محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق نظام ولد محمود کو رواں مہینے 12 اپریل ببر شور سے پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا جس کے بعد سے وہ منظرعام پر نہیں آسکے تھے۔

نظام ولد محمود کی جبری گمشدگی کی تصدق اس وقت بلوچ یکجہتی کمیٹی نے کردی تھی، جبکہ تنظیم نے انکی بازیابی کا بھی مطالبہ کیا تھا، تاہم آج چار روز بعد انکی لاش برآمد ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں لاشوں کی برآمدگی کا سلسلہ ایک بار پھر شدت اختیار کرگیا ہے جبکہ اس موقع پر بلوچستان کے مختلف اضلاع سے متعدد لاشیں ملی ہیں جنکی شناخت کے حوالے سے کوئی مؤقف سامنے نہیں آسکا ہے۔

لاشوں کی برآمدگی کے سلسلے میں آج ہی ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ سے ابوبکر نامی شخص کی لاش ملی ہے جبکہ گذشتہ روز حب چوکی سے دو افراد کی لاشیں انتظامیہ نے برآمد کرلیے تھے جنکی شناخت کے حوالے معلومات نہیں مل سکے ہیں۔