کیچ: لاش برآمد

179

ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا۔

لاش کی شناخت ابوبکر ولد عبدالواحد کے نام سے ہوئی ہے جو بلیدہ کا رہائشی تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا، اور ابتدائی تحقیقات جاری ہیں۔ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

واقعے کی وجوہات اور محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔