آواران: تین لاپتہ افراد بازیاب

181

نمائندہ ٹی بی پی کو موصول اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے آواران سے لاپتہ ہونے والے تین افراد بازیاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق آواران کے علاقے ماشی سے فورسز کے ہاتھوں سات ماہ قبل لاپتہ ہونے والے عالم اور جمیل نامی دو افراد گزشتہ روز بازیاب ہوگئے۔

جبکہ تین ماہ قبل آواران کے علاقے بزداد مندی پرگ سے لاپتہ ہونے والا جمال بھی بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا۔