پنجگور: پاکستانی فورسز کو رسد پہنچانے والی گاڑی کو نامعلوم افراد نے تحویل میں لے لیا

165

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کو راشن سپلائی کرنے والی ایک گاڑی کو تحویل میں لے لیا ہے، جب کہ گاڑی کے ڈرائیور کو حراست کے بعد چھوڑ دیا گیا۔

یہ واقعہ ضلع پنجگور کے علاقے پروم میں پیش آیا جہاں راشن لے جانے والی گاڑی کو روکا گیا اور بغیر کسی جانی نقصان کے ڈرائیور کو رہا کر دیا گیا، تاہم گاڑی کو قبضے میں لے کر اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

حالیہ مہینوں میں بلوچ آزادی پسند تنظیموں کی کارروائیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جو نہ صرف فورسز کو نشانہ بنا رہے ہیں بلکہ فورسز کو رسد پہنچانے والی گاڑیوں کو تحویل میں لیا گیا ہے۔

تاحال کسی نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، جبکہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں سرگرم ہیں۔ ماضی میں بھی ایسے واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔