بلوچستان ہائی کورٹ نے انسانی حقوق کی علمبردار ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے مقدمے، سی پی نمبر 358/25، کا فیصلہ سنا دیا ہے۔
عدالت نے یہ آئینی درخواست نمائندگی میں تبدیل کرتے ہوئے اسے کارروائی کے لیے سیکریٹری داخلہ بلوچستان کو بھیج دیا ہے۔
بلوچستان ہائی کورٹ کی دو رکنی بنچ نے منگل کوڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کہ کیس کا محفوظ فیصلہ سنادیا۔ عبوری چیف جسٹس اعجاز سواتی اور جسٹس عامر رانا پر مشتمل دو رکنی بنچ نے نادیہ بلوچ بنام گورنمنٹ آف بلوچستان کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ہدایت کی کہ درخواست گزار سب سے پہلے اپنی شکایات وزارت داخلہ کے سامنے پیش کریں۔
اس کی تصدیق ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی وکیل عمران نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کرتے ہوئے کیا۔