نوشکی میں پاکستانی فوج کے کیمپ پر حملے کے بعد ہیلی کاپٹروں اور جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری ہے۔
پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ پر نوشکی کے علاقے گلنگور میں حملے کے بعد علاقے میں فوجی ہیلی کاپٹروں سمیت جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری ہے۔
گذشتہ شب ہونے والے حملے میں حملہ آور فورسز کے مرکزی کیمپ سمیت لیویز پوسٹ کو قبضے میں لیا جبکہ فورسز کی مدد کیلئے پہنچنے والے قافلے کو بھی حملے میں نشانہ بنایا گیا۔
حملوں میں فورسز اہلکاروں کو بڑے پیمانے نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں تاہم حکام نے اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔