بارکھان :لاپتہ صحافی آصف کھیتران بازیاب

125

بلوچستان کے ضلع بارکھان سے تعلق رکھنے والے نوجوان صحافی آصف کریم کھیتران جبری گمشدگی کے بعد آج بازیاب ہوگئے ہیں۔

انکی بازیابی کی تصدیق انہوں نے خود اپنے آفیشل ایکس آکاؤنٹ پر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ واپس آگئے ہیں۔

آصف کریم کھیتران بارکھان کے پریس کلب سے منسلک مقامی صحافی ہیں، بلوچستان سے سیاسی تنظیموں اور انسانی حقوق کے کارکنان نے انکی جبری گمشدگی کی تصدیق کی تھی۔

انھیں گذشتہ ماہ پندرہ مارچ کو بارکھان سے لاپتہ کہا گیا تھا جبکہ انکی جبری گمشدگی سے قبل حکام نے انکے دکان کو بھی سیل کردیا تھا۔

صحافی کی جبری گمشدگی کے حوالے سے اسلام آباد سے انسانی حقوق کے کارکن و بلوچ جبری لاپتہ افراد کی وکیل ایمان مزاری نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انکی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا تھا۔

ایمان مزاری کے مطابق صحافی نے انھیں 2024 سے فوج کے مختلف آفسران سے آگاہ کیا تھا جو اسے دھمکیاں دے رہے تھے وہ اسے فوج کے کیمپ میں بلاتے رہے اور غائب کرنے سے پہلے اس کے خاندان کے دیگر افراد کو اغوا کرتے رہے ہیں۔

انسانی حقوق کے تنظیموں نے آصف کریم کھیتران کی جبری گمشدگی کی مذمت کرتے ہوئے فوری طور پر انکی بازیابی کا مطالبہ کیا تھا، جو آج بازیاب ہو گئے ہیں۔