پاکستان ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے کوئٹہ جانے والی بولان میل کو جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کے باعث ٹرین کو روکا گیا جس میں سوار سینکڑوں مسافر مرد خواتین بچے سخت گرمی سے پریشانی سے دوچار ہیں ، مسافروں کا کہنا ہے کہ اگر اس طرح کے سیکیورٹی تھریٹ موجود ہیں تو ہم سے ٹکٹ کے پیسے لے کر ٹرین میں کیوں بٹھایا جاتا ہے ۔
خیال رہے گذشتہ مہینے بولان میں جعفر ایکسپریس کو بلوچ لبریشن آرمی کے مجید برگیڈ نے ہائی جیک کیا تھا جس میں سوار سینکڑوں پاکستانی فوجی اہلکاروں کو یرغمال بنایا گیا۔
جعفر ایکسپریس کے ہائی جیک ہونے کے واقعے کے بعد ریلوے سروسز متاثر ہوئے ہیں۔