پاکستانی فورسز نے تین زیر حراست افراد کو قتل کردیا ہے۔
مشکے سے اطلاعات کے مطابق تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئے ہیں جنھیں فورسز نے جعلی مقابلے میں قتل کرنے کے بعد پھینک دی ہے جن کی شناخت ظہور ولد حضور، شاہنواز ولد جلال، اور حبیب ولد عیدو کے طور پر ہوئی ہے۔
علاقائی زرائع کے مطابق ظہور اور شاہنواز کو گذشتہ شب مشکے کے علاقے شردوہی سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لے لیا تھا جبکہ حبیب ولد عیدو بیس روز قبل پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا نشانہ بنے تھے۔
آج انکے ہمراہ تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنھیں تشدد کے بعد گولیاں مار کر قتل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی خضدار سے تین افراد کی لاشیں ملی تھی جنھیں پاکستان فورسز نے مقابلے میں ہلاک کرنے کے کا دعویٰ کیا تھا جن کی شناخت بعد ازاں جبری طور پر لاپتہ افراد کی طور پر ہوئی تھی۔
بلوچستان کے مختلف اضلاع سے ابتک آٹھ لاپتہ افراد کو جعلی مقابلوں میں قتل کرنے کے واقعات کی اطلاع موصول ہوئی ہیں جبکہ متعدد افراد کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔