جرمنی: بی این ایم کا زاہد بلوچ کے حوالے ریفرنسز کا انعقاد

295

ٹی بی پی ویب نیوز ڈیسک کے مطابق جرمنی میں بلوچ نیشنل موومنٹ کے مختلف یونٹس نے جرمنی کے مختلف مقامات پر آج زاہد بلوچ کی گمشدگی کو چار برس مکمل ہونے کے حوالے سے ریفرنسز کا انعقاد کیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی سب سے بڑی آزادی پسند پارٹی بلوچ نیشنل موومنٹ جرمنی کے ہنوور یونٹ، بی این ایم فرینک فرٹ یونٹ اور بی این ایم گوٹنگن یونٹ نے بی ایس او آزاد کے چیرمین زاہد بلوچ کی گمشدگی کے حوالے سے ریفرسز کا انعقاد کیا۔

ان ریفرنسز کا انعقاد زاہد بلوچ کی گمشدگی کو پورے چار سال مکمل ہونے کے موقع پر کیا گیا۔

یاد رہے کہ زاہد بلوچ ایک طلبا تنظیم، بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کے چیرمین ہیں جن کو 18 مارچ 2014 کو پاکستانی فورسز کوئٹہ سے جبری طور پر اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے جو تاحال لاپتہ ہیں۔